جنرل ہسپتال میں رعشہ ،پٹھوں کے کھچاو¿ اور پارکنسن کے امراض کے علاج و رہنمائی کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی گئی

Jan 04, 2016

لاہور (پ ر)پاکستان میں پہلی مرتبہ سرکاری و نجی شعبے میں رعشہ ،پٹھوں کے کھچاو¿ اور پارکنسن کے امراض کے علاج کیلئے جدید طریقہ ڈی بی ایس متعارف کرانے والے پروفیسر آف نیورو سرجری و چیف ایگزیکٹو لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود کی طرف سے ویب سائٹdbspakistan.com www.لانچ کر دی گئی ہے ۔یہ ویب سائٹ رعشہ اورپارکنسن میں مبتلا افراد کے لیے معلومات کے حوالے سے بے حد مفید اور مددگار ثابت ہوگی اور اس قسم کے امراض میں مبتلا افراد مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے ۔اس حوالے سے پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ جدید تحقیق سے استفادہ میرا مشن ہے تاکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو بیرون ملک جا کر علاج نہ کرانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور جدید تحقیق کو اپنائے بغیر میڈیکل سائنس کی روز افزوں ترقی سے صحیح معنی میں استفادممکن نہیں۔

مزیدخبریں