لاہور (احسان شوکت سے) لاہور میں دن دہاڑے راہزنی کی وارداتوں مےں اتنا اضافہ ہو گےا کہ سڑکوں پر ٹرےفک کنٹرول کرنے والے وارڈنز نے سال 2015 مےںڈکےتی، چوری اور دےگر وارداتوں مےں ملوث21 ملزموں کو پکڑ کر پولےس کے حوالے کےا جبکہ ان سے کروڑوں روپے مالےت کا لوٹا ہوا مال، گاڑےاں ،موٹر سائےکلےں اور اسلحہ بھی برآمد کےا گیا۔ شادمان سے شہری فرحان سے موبائل فون چھےننے والے ڈاکو بلال، مزنگ مےں شہری عباس سے موبائل فون چھےننے والے منےر، شاہدرہ مےں رکشہ سوار شہری عبدالحمےد سے موبائل اور نقدی چھےننے والے ڈاکو شفاقت ، شادمان مےں شہری فقےر محمد سے 1لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو مقصود کو کار سمےت، شےرا کوٹ عارضی بکر منڈی سے موٹر سائےکل چوری کرکے فرار ہوتے چور ثاقب، لوئر مال پر شہزاد سے پرس او ر موبائل چھےننے والے عمران، لوئر مال مےں خاتون سے پرس چھےننے والے ڈاکو، ماڈل ٹاﺅن مےں شہری سے موٹر سائےکل چھےننے والے ڈاکو سبحان، گرےن ٹاﺅن سے ملزمان ارون اور شوکت کو گرفتار کر کے دو موٹر سائےکلےں ،ستو کتلہ مےں خاتون سے موبائل فون چھےننے والے ڈاکو اعظم کو گرفتار کےا ۔اس کے علاوہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقے فےروز پور روڈ سے چوری شدہ کوسٹرگاڑی ،شےرا کوٹ سے چوری شدہ کار، مال روڈ سے چوری شدہ ٹمپرڈکار سمےت ملزم منظور، مال روڈ سے چوری شدہ رکشہ، کوٹ لکھپت سے سلمان کو چوری شدہ موٹر سائےکل سمےت، مےکلوڈ روڈ سے ڈکےتی کی متعدد وارداتوں مےں ملوث ملزم کو کار سمےت پکڑ کر پولےس کے حوالے کےا۔ اس کے علاوہ کوٹ لکھپت مےں ٹرےکٹر سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد کےا، کوٹ لکھپت مےں لےڈی ٹرےفک وارڈن نے ڈکےتی ناکام بناتے ہوئے شہری کی لاکھوں روپے مالےت کی رقم بچا لی، لوئر مال مےں چوری ہونے والی پراڈو جےپ تعاقب کرکے پکڑ لی جبکہ شاہدرہ مےں بچے کو اغواءکرنے والے ملزم آصف کو بھی پکڑ کر پولےس کے حوالے کےا۔
2015ءمیں ٹریفک وارڈنز نے ڈکیتی‘ چوری کے 21 ملزم پکڑے
Jan 04, 2016