لاہور ( سپیشل رپورٹر) پا کستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر مو لا نا مجا ہد عبدالرسول خان ،سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ،مفتی محمد حسیب سُبحانی نے کہا کہ مذہب کے نام پر ربیع الا وّل شر یف کے مبارک مہینے میں خون کی ہولی کھیلنے والے تعلیمات مصطفیٰ ﷺ سے نا واقف اور نا سمجھ ہیں ۔انسانی قیمتی جا نوں سے کھیل کھیلنے والے اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔