جوئیانوالہ: موڑ کے قریب لاہور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار، ٹریفک گھنٹوں جام

Jan 04, 2016

جوئیانوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ جوئیانوالہ موڑ کے قریب سٹرک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں کو شدید مشکلات روزانہ کامعمول بن کر رہ گئی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا وہاں سے اٹھنے والے گردوغبار سے لوگ مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے جبکہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس ٹریفک کارواں دواں رکھنے میں بُری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں نے لوگوں کی زندگیوں اجیرن بنا کر رکھ دی گئی ہے قریبی علاقوں سمیت مسافروں نے حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے سڑک کی تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے تاکہ آنے جانے کی مشکلات سے دور ہوسکے ٹریفک کا درہم برہم نظام اور لمبی لمبی قطاروں سے نجات مل سکے

مزیدخبریں