’’انسائیکلو پیڈیا مکتوبات رحمتہ اللعالمین‘‘ کا نیا ایڈیشن نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر شائع ہو گیا

Jan 04, 2016

لاہور (خبر نگار) ممتاز، محقق، دانشور علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی کتاب نبی کریمؐ کے تمام مکتوبات پر مبنی ’’انسائیکلو پیڈیا مکتوبات رحمتہ اللعالمین‘‘ کا نیا دیدہ زیب ایڈیشن نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر شائع ہو گیا انتساب پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ملک مقبول احمد چیئرمین مقبول اکیڈمی کے نام ہے کناب میں خطوط بائبل کے عہد نامہ قدیم مکاتیب رسولؐ مکاتیب گرامی کی تاریخ رسولؐ کی انگوٹھی کی ساخت کا نقشہ مہر نبوت رسولؐ کے ترجمان، غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا حکم شاہ حبش کے نام خط، ابوسفیان کے نام خط، قیصر روم کے نام خط، شہنشاہ فارش خسرو پرویز کے نام خط، یوحنا کے نام فرمان امن، اہم قبیلوں کے نام خطوط، حضرت خالد بن ولید کے نام خط، جن کے نام خط حضرت زبیر بن عوام کے نام خط سفرائے رحمت دو عالمؐ کے حالات زندگی شامل ہیں۔ کتاب پر صاحبزادہ پیر میاں جمیل احمد شرقپوریؒ، ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادریؒ، عالمی سیاح مقصود احمد چغتائی، پیر جلیل حسین نقوی، پیر سید شوکت حسین چوراہی، رانا عامر رحمن محمود، صاحبزادہ محمد سعید بدر قادری، علامہ نواز شریف جلالی، جبار مرزا کی آراء بھی شامل ہیں۔ کتاب قلم فاؤنڈیشن یژب کالونی والٹن روڈ بینک سٹاپ لاہور کینٹ 0333-4393422/042-366613021 سے دستیاب ہے۔

مزیدخبریں