راولپنڈی (ایجنسیاں) انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت میں ماڈل ایان علی کیس کی سماعت پرسوں ہوگی۔ جج رانا آفتاب احمد کی عدالت میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہونگی۔ فاضل جج نے آئندہ تاریخ پر ایان علی کی عدالت میں عدم پیشی پر ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ گذشتہ سماعت پر ملزمہ ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔دوسری طرف ڈالر گرل ایان علی نے سال 2015ء میں مقدمات اور دیگر بناﺅ سنگھار پر ایک کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے ۔ مقدمات پر 66 لاکھ روپے ، قیمتی ملبوسات پر 37 لاکھ ، جیولری پر 18 لاکھ جبکہ میک اپ پر 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے۔
ماڈل ایان/سماعت
ایان علی کیس کی سماعت پرسوں ہو گی ‘ ماڈل نے 2015ء کے دوران مقدمات اور بناﺅ سنگھار پر ایک کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے:ذرائع
Jan 04, 2016