کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 9 جنوری کو کنگری ہاﺅس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں پیر پگارو کی سربراہی میں نئے بننے والے گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارو اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لئے اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن قومیت پرست جماعتیں، نیشنل پارٹیز ڈاکٹر صفدر عباسی‘ امیر بخش بھٹو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف حکمت عملی بنائی جائے گی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن‘ میونسپل کارپوریشن‘ ضلع کونسل اور ٹاﺅن کمپنیز کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز بھی زیر غور لائی جائے گی۔
اپوزیشن اجلاس طلب