ترک ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجئین میں پھنسے 57 مہاجرین کو بچا لیا

Jan 04, 2016

انقرہ (اے پی پی) ترک ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجئین میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے پر پھنسے 57 مہاجرین کو بچا لیا ہے۔ترک حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایک کشتی پر سوار ہو کر یہ افراد یونان پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ اطلاع ملنے پر تین بیمار بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی مہاجرین کو چھوٹی کشتیوں کی مدد سے وہاں سے نکالا۔ اس واقع میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اسی راستے یونان پہنچنے کی کوشش میں گزشتہ برس بھی اڑتیس سو مہاجرین مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں