ساڑھے تین لاکھ افراد کے زیرو ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی کارکردگی کا پول کھل گیا: ایس اے حمید

Jan 04, 2016

لاہور (خبر نگار) تحریکِ انصاف کے آرگنائزر و ٹکٹ ہولڈر این اے 96 ایس اے حمید نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ ٹیکس دہندگان نے زیرو ٹیکس گوشوارے جمع کروا کر ایف بی آر کی اہلیت کی پول کھول دی جس کی نااہلی کی بدولت 38 فیصد ٹیکس دہندگان قومی خزانے میں ایک بھی روپیہ انکم ٹیکس جمع کرائے بغیر ٹیکس دہندگان میں شمار ہو رہے ہیں سب سے زیادہ دس لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد صرف چار فیصد ہے حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے آئے روز نت نئے ٹیکس لگا کر عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے حالانکہ نادرا نے کافی سالوں سے 36 لاکھ شاہانہ طرز رہائش اور قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کو مہیا کر رکھا ہے جن سے سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کر کے بغیر کسی قرض اور ٹیکسز میں اضافے کے با آسانی ٹیکس اہداف پورے کیئے جا سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں