بھل صفائی کے دوران آبی گزرگاہوں کی تکنیکی ہئیت میں تبدیلی نہیں آنی چاہئے: سیکرٹری آبپاشی

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری آبپاشی پنجاب ومنیجنگ ڈائریکٹر پیڈا کیپٹن(ر) سیف انجم نے ہدایت کی کہ بھل صفائی کے کاموں کو ٹائم شیڈول میں مکمل کیا جائے تاکہ اس مفیدپروگرام کے مقاصد بروقت حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے دوران آبی گزرگاہوں کی تکنیکی ہیئت(Technical Specification) میں کوئی تبدیلی نہیں آنی چاہیے،اس طرح ٹیلوں تک پانی کی ترسیل کا نظام متاثر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نہروں کے پشتوں کی دیکھ بھال اور ٹوٹے ہوئے موگوں کی درستگی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ موہگہ جات کے ذریعے پورا پانی کھالوں میں ترسیل کیا جا سکے۔اس طرح تمام آبپاشگان کو مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی دستیاب ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...