سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کی 6 وکٹیں گرگئیں

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر 207 رنز بنائے ہیں۔ کھیل بارش کی وجہ سے قدرے متاثر رہا۔ 90 کے بجائے صرف 75 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا۔ بارش آنے سے قبل ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں پر 115 رنز بنائے تھے۔ اوپنر کریگ براتھویٹ نے 85 رنز بنائے اور نیتھن لیون کا شکار بنے۔کھیل کے اختتام پر وکٹ کیپر رام دین 23 رنز اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے دو جبکہ ہیزل وڈ، پیٹنسن اور اوکیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی پہلی وکٹ صرف 13 رنز کے مجموعی سکور پرگر گئی پھر اوپنر کریگ براتھویٹ اور براوو کے درمیان اہم شراکت ہوئی لیکن براوو 33 رنز بناکر عثمان خواجہ کے ہاتھوں پیٹنسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔میرلن سیموئلز صرف چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور اسی کے ساتھ بارش آ گئی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن