روبنسن جونیئر مسٹر، خضر بٹ مسٹر لاہور بن گئے

Jan 04, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چودھری یونس مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔روبنسن نے جونیئر مسٹر اور خضر بٹ نے مسٹر لاہور کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔محفل ہال میں منعقد ہ چیمپئن شپ میں دس کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے،جونیئرز کی پینسٹھ کلوگرام کیٹیگری میں عابد حسین، ستر میں محمد زبیر،پچھہتر میں روبنسن اور پچھہترکلوگرام سے زائد کیٹیگری میں عثمان الیاس فاتح رہے،سینئرز کی ساٹھ کلوگرام کیٹگری میں حسیب ارشد، پینسٹھ میں اویس خالد فاتح رہے،ستر کلوگرم میں فرحان چوہان،پچھہترمیں جمشید عالم، اسی میں عادل رضا اور اسی کلوگرم سے زائد کیٹیگری میں خضر بٹ فاتح رہے۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال کا کہنا ہے جلد قومی اور عالمی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں