لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراونڈ ٹو کی پرانی آسٹروٹرف مارچ میں تبدیل کردی جائیگی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کے منیجر محمدعرفان نے بتایا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراؤنڈ ٹو کی آسٹروٹرف مارچ میں تبدیل کردی جائے گی، ہالینڈ ہاکی حکام نے فروری میں ٹرف لاہور بجھوانے کیلئے ڈار ہاکی اکیڈمی کو یقین دہانی کرا دی ہے۔ ڈار ہاکی اکیڈمی اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گراؤنڈ ٹو میں آسٹروٹرف کی تبدیلی مارچ میں ہوگی۔گزشتہ سال ہالینڈ ہاکی ایسوسی ایشن نے گراؤنڈ ٹو کیلئے آسٹروٹرف کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اب ڈچ ہاکی حکام کی جانب سے ای میل موصول ہوگئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ٹرف لاہور بجھوائی جائیگی جبکہ مارچ میں گراؤنڈ ٹو میں ٹرف تبدیل کردی جائے گی۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف مارچ میں تبدیل ہو گئی
Jan 04, 2016