پٹھان کوٹ ائیربیس تیسرے روز بھی دھماکوں اور فائرنگ سے گونجتی رہی، جھڑپیں جاری, 5 دہشت گرد اور 7 بھارتی فوجی ہلاک

Jan 04, 2016 | 14:10

ویب ڈیسک

طاقت کا دکھاوا کرنے والے بھارت کی اہلیت کھل کر سامنے آگئی. خطے پر راج کرنے کا خواب دیکھنے والے بھارت کے لئے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ بھیانک خواب بن گیا.
بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی پوری طاقت مٹھی بھر حملہ آووروں کو مات نہ دے سکی. ائیربیس پر حملہ کرنے والوں نے بھارتی فورسز کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ائیربیس تین دن تک حملہ آووروں سے آزاد نہ کرائی جاسکی۔
حملے میں اب تک دو درجن کے قریب بھارتی فوجی زخمی ہوئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سات بھارتی فوجی مارے گئے. بھارتی فوج نے پانچ حملہ آوروں کے مارے جانے اور دو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
آپریشن میں روسی ساختہMiG-21 جنگی طیارے اور Mi-35 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی ائیربیس پر پروازیں جاری ہیں۔ ائیربیس کے اطراف کا علاقہ مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں