بحرین،سوڈان کا بھی ایرانی سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب میں شیخ نمر کی پھانسی اور تہران میں سعودی سفارتحانے کو جلائے جانے کے اقدام کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، دونوں ملکوں کی اس جنگ میں اب دیگر ممالک بھی شامل ہوتے جارہے ہیں،
سعودی عرب کی جانب سے تہران سے تعلقات منقطع کرتے کے بعد افریقی ملک سوڈان میدان میں اترا جس نے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے خرطوم میں تعینات ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے،
دوسری جانب بحرین نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،مناما حکومت نے بھی ایران سے تعلقات توڑتے ہوئے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی-
متحدہ عرب امارات نے بھی سفارتخانے حملے کے خلاف بطور احتجاج ایران سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کر دیئے، اماراتی وزیرخارجہ نے تہران میں تعنیات اپنے سفیر کو واپس جبکہ ایرانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...