مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج تبلیغی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممتاز مذہبی سکالر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج تبلیغی و خانقاہی دورہ پر مدینہ منورہ سے پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ ختم نبوت کانفرنسوں اور دیگر پروگراموں سے خطاب کے علاوہ 6 جنوری کو لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کی جامع مسجد حمیدہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب، سینئر صحافیوں سے ملاقات اور 6 جنوری جمعۃ المبارک کو ہی بعد نماز عشاء جامع مسجد نیاز سردار چپل چوک، بلال گنج لاہور میں ختم نبوت کے عنوان پر خصوصی بیان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن