اڑیال کے تحفظ وافزائش کیلئے قائم کی گئی کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے گا: ڈی جی جنگلی حیات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ اڑیال کے تحفظ و افزائش کیلئے قائم کی گئی تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کا خصوصی آڈٹ کروانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔آڈٹ میں کلیئرقرار دی جانیوالی کمیونٹی بیسڈآرگنائزیشن کو ہی اڑیال ٹرافی ہنٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات گذشتہ روز اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں اڑیال ٹرافی ہنٹنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اس سال اڑیال ٹرافی ہنٹنگ کیلئے ذرائع ابلاغ میں اشتہارات دئیے جا چکے ہیں اوراس ضمن میں بیرون ممالک سے ٹرافی ہنٹنگ میں حصہ لینے کے خواہشمند شکاریوں نے رابطہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن