لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اہلسنّت نیشنل ایکشن پلان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل در آمد ضروری ہے۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے سیاسی دشمنیاں ختم کرنا ہوں گی۔بلوچستان میں غیرملکی سازشیں عروج پر ہیں۔ ہمارا ہدف نظامِ مصطفی کو اقتدار میں لانا ہے اور ہم اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہمارا ہدف نظام مصطفیٰؐ کو اقتدار میں لاناہے: حامدرضا
Jan 04, 2017