سی پیک کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Jan 04, 2017

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے سی پیک منصوبہ کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست گذار کا مزید کہنا تھا عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع ہوگا‘ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں