داعش کے حملوں اور قتل کے واقعات کیخلاف ہرات میں 2 ہزار افراد کا مظاہرہ

Jan 04, 2017

کابل (اے ایف پی + اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کرپشن پر وزارت داخلہ کے دو سابق افسر کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جمیل جنبش اور جمال ناصر صدیقی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے،مقدمات کی تیاری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ۔ ادھر ہرات میں 2 ہزار افراد نے داعش کے ہاتھوں فرقہ وارانہ قتل و غارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ داعش، افغانستان کے دشمن مردہ باد کے نعرے لگائے۔ انسداد دہشت یونٹ کے سربراہ نجیب مانس نے کہا ہرات میں حالیہ حملوں کے پیچھے داعش ہے۔ 34 میں سے 11 صوبوں میں موجود ہے۔ مظاہرین نے کہا افغانستان کو دوسرا شام نہیں بننے دیں گے۔

مزیدخبریں