چین کی پہلی مال گاڑی برطانیہ چلی گئی

بیجنگ (آئی این پی )چین کی مال پہلی مال گاڑی سامان لے کر لندن کیلئے روانہ ہو گئی ، مال گاڑی چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ کے شہر یی وو کے مغربی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی ، یہ مال گاڑی بارہ ہزار کلومیٹر کا سفر اٹھارہ دنوں میں طے کرتی ہوئی برطانیہ پہنچے گی ، یی وو کا شہر چھوٹی اشیائے ضرورت کی تیاری کی شہرت رکھتا ہے ، یہ مال گاڑی عام طورپر ایسی اشیاء جن میں گھریلو استعمال کی چیزیں ، گارمنٹس ، کپڑا ، بیگ اور سوٹ کیس شامل ہیں لے کر جارہی ہے ، گاڑی اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے قازکستان ، روس بیلارس ، پولینڈ ، جرمنی ، بلجیئم اور فرانس سے گزرتی ہوئی لندن پہنچے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...