لندن (بی بی سی) برطانیہ میں ڈاکٹروں نے موٹاپے کی وبا سے نمٹنے کے لیے دفاتر میں میٹھی چیزوں سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔ دانتوں کے ڈاکٹروں نے دفاتر میں ’’کیک کلچر‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے مٹھائیوں سے خاطر تواضع صحت کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے۔ لوگوں کو کام کی جگہ پر کیک اور بسکٹ کھانے میں کمی کرنی چاہیے اس سے موٹاپے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔