پاکستان کےخلاف سرجیکل سٹرائیک ضروری تھی، مزیدحملے خارج ازامکان نہیں: بھارتی آرمی چیف

Jan 04, 2017

نئی دہلی( اے این این )جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن روات نے پاکستان کومزیدسرجیکلسٹرائیکس کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے پہلے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرو ل لائن پرکئے گئے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کوضروری پیغام قراردیاہے ۔ بھارتی ٹی وی ”این ڈی ٹی وی“ کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں جنرل بپن روات نے کہاکہ اگر سرحد پار دہشت گردوں کے اڈے ہوں اور اگر وہ کنٹرول لائن کے ہماری جانب مسلسل حالات خراب کررہے ہوں تو ان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہمارا حق ہے چنانچہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کرنے کا مقصد اسے ضروری پیغام دیناتھا اس طرح کی مزیدکارروائیاں بھی خارج ازامکان نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرجیکل سٹرائیک سرحدپارسے آنے والے دہشت گردوںنمٹنے کے طریقوں میں شامل ایک طریقہ ہے ہم ایسے دوسرے طریقوں پر بھی کام کررہے ہیں جن میں فوجی اور غیر فوجی طریقے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرجیکل سٹرائیکس کیلئے بہت منصوبہ بندی اور تیاری کی گئی تھی جنہیں پوشیدہ رکھا گیا منصوبہ بندی میں نہ صرف حکمت عملی کو خفیہ رکھنا تھا بلکہ فوجیوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا تھا، کامیاب سرجیکل سٹرائیکس کا سہرا میرے پیشرو اورفوجی جوانوں کے سر ہے جنہوں نے اس آپریشن کیلئے صحیح منصوبہ بندی کی ان حملوں کو صحیح وقت پر مانیٹر کیا گیا۔

مزیدخبریں