ضلعی عدلیہ کے ججزکوبیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے تربیت کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار

Jan 04, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی ڈائریکٹرجنرل عظمی اختر چغتائی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججزکوبیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے تربیت کی فراہمی کے لئے منصوبہ تیار کر لیا گیا ۔ نئے قوانین سے متعلق تربیتی کورسزمکمل کرنے والے ججز کی استعداد کار میں سو گنا اضافہ ہوا ہے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال جنوری سے دسمبر تک مجموعی طور پرپنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے تیرہ سو پینتیس ججزکو جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تربیت مکمل کرنے والے ججوں کوسوشل میڈیا، سائبر قوانین،،میڈکولیگل فرانزک سائنس،انکم ٹیکس کے قوانین ،صنفی احساس کے علاوہ ماحولیاتی اور بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے نہ صرف آگہی فراہم کی گئی بلکہ انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بدلتے قوانین سے متعلقہ تربیت فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں