ایف بی آر کو مینو فیکچرنگ یونٹس اور کاروباری مقامات پر چھاپے مارنے سے روکا جائے: لاہور چیمبر

Jan 04, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر ناصر حمید خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سیکشن کے تحت مینوفیکچرنگ یونٹس اور کاروباری مقامات پر چھاپے مارنے سے منع کریں کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب اور تاجر پریشان ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر بیوروکریسی انہیں سہولیات دینے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداواری لاگت اور عالمی منڈی میں سخت مسابقت کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر مشکلات سے دوچار ہے اور اسے حکومتی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا عملہ مینوفیکچرنگ یونٹس کے مالکان کو گرفتاریوں اور ریکارڈ ضبط کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

مزیدخبریں