ایف بی آر نے 2016ء میں آڈٹ کیلئے پالیسی کا اعلان کردیا

Jan 04, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے 2016ء میں آڈٹ کے لئے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تفصیلی آڈٹ کے لئے گوشوارے مجموعی قرعہ اندازی کی بجائے مخصوص پیرا میٹرز کی بنیاد پر منتخب کئے جائیں گے۔ جبکہ گوشواروں کے انتخاب میں ’’رسک‘‘ کی بنیاد پر سوچ اپنائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والے ٹیکس گزاروں کے گوشوارے قرعہ اندازی میں منتخب ہو جانے کے ایشو کا ازالہ ہو گا۔ ٹیکس پالیسی کا مقصد ٹیکس کی بنیاد میں اضافہ کرنا بھی ہے۔ یکم جولائی 2014ء سے 30 جون 2015ء کے عرصہ کے لئے مجموعی گوشواروں کا 745 فی صد تفصیلی آڈٹ کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ ایسے افراد کا آڈٹ کے لئے انتخاب نہیں ہوگا جن کے گوشوارے پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں سیکشن 177 کے تحت پہلے سے منتخب افراد کے گوشوارے بھی آڈٹ کے لئے منتخب نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں