چونسا آم کی برآمد میں اضافہ اور پانی کے باکفایت استعمال کیلئے حکومت اور نیسلے میں 2 معاہدے

لاہور (نیوز رپورٹر) چونسا آم کی برآمد میں اضافے اور پانی کے باکفائت استعمال کے لئے حکومت پنجاب اور نیسلے پرائیویٹ کے اشتراک کے لئے دو معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت نیسلے پرائیویٹ آم کے باغبانوں کو چونسا آم کی پیداوار بڑھانے اور سائنسی طریقوں سے پھل کی برداشت کو یقینی بنانے کے لئے تربیت فراہم کرے گا۔ چونسا پراجیکٹ کے لئے نیسلے پاکستان کو مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کا تعاون بطور ریسرچ پارٹنر میسر ہوگا۔ اس پراجیکٹ میں آم پر کی گئی جدید تحقیق کی روشنی میں آم کے باغبانوں کے لئے بہترین لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس طرح کی ایک کوشش پانی کے باکفائت استعمال کے حوالے سے بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی سے 60فیصد سبسڈی پر ڈرپ نظام آبپاشی اور پانی کی بچت کے دیگر طریقوں پر عمل کرنے والوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کاشتکار کو دی جانے والی اس سبسڈی میں نیسلے کا حصہ 40فیصد ہوگا۔ابتدائی طور پر یہ پائلٹ پراجیکٹ ضلع شیخوپورہ میں 10ایکڑ پرشروع ہوگا۔جسے 2017کے آخر تک 50ایکڑ تک وسعت دی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن