پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان، اطلاق 31 جنوری تک ہو گا

 قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نئے سال کی خوشی میں عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ عمرہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 31 جنوری تک کے لئے کیا گیا۔ قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور سے عمرہ کی سعادت کے لئے جانے والے افراد کے لئے دو طرفہ کرایہ 70 ہزار سے کم کر کے 43 ہزار علاوہ ٹیکس جبکہ کراچی سے جانے والے مسافروں کے لئے 35 ہزار علاوہ ٹیکس کر دیا گیا۔ قومی ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں کمی 31 جنوری 2017 ءتک کے لئے کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن