ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو کی جانب سے بجلی کے بل کی میپکو کی حدود میں کسی بھی کمرشل بنک اور ڈاکخانوں میں ادائیگی کی ہدایات صارفین کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہیں۔ صارفین کے مطابق متعلقہ ڈویژن کی حدود سے باہر بل کی ادائیگی کرنے پر میپکو اس ادائیگی کو متعلقہ اکاﺅنٹ نمبر میں ٹرانسفر نہیں کرتا ہے اور آئندہ ماہ کے بل میں گزشتہ ماہ کی رقم دوبارہ لگ کر آ جاتی ہے جبکہ صارف کیلئے مشکلات کا نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ بینک کی متعلقہ برانچ سے سکول اور ادائیگی کا ثبوت حاصل کر کے پہلے ریونیو آفس اور پھر میپکو کمپیوٹر سنٹر کے چکر لگانے پڑتے ہیں میپکو کے تمام بلوں کی پشت پر دی گئی ہدایات کے مطابق ریجن کی کسی بھی برانچ میں ادائیگی کی جا سکتی ہے۔