ساہوکا (نامہ نگار)فتح شاہ کے نواحی گاوں 47کے بی کے رہائشی رمضان لگڑیال نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فتح شاہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 27دسمبر کو 9بجے شب سودا سلف لینے کیلئے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان عبد اﷲ ،ریاض، بشیر وغیرہ 10افراد اغوا کر کے ڈیرہ پر لے گئے اور ساری رات وحشیانہ تشدد بدفعلی اور پیشاپ پلاتے رہے بااثر ملزمان نے نیم مردہ حالت میںنمبردار کے حوالے کر دیا جہاں فتح شاہ پولیس نے بازیاب کروا کر ملزمان کے خلاف اغوا بدفعلی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے اپنے خلاف درج مقدمہ میں صلح کیلئے دباو ڈالنے کیلئے گذشتہ روز میرے خلاف عذرا نامی خاتون کے اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروا دیا تاکہ میں ان سے صلح کر لوں رمضان نے بتایا کہ اغوا کا جو وقوعہ بنایا گیا ہے اس وقت میں ملزمان کی قید میں تھا رمضان اور اس کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے ۔
پولیس کا انوکنھا انصاف‘ تشدد کے شکار محنت کش کیخلاف اغواءکا مقدمہ درج ....
Jan 04, 2018