اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر ایمپیرومنٹ اینڈ سیفٹی اور ہیلتھ کیئر اکیریڈیشن کونسل اُردن کے درمیان تحفظ مریضاں کو یقینی بنانے ، اور ایمپلیمنٹ کرنے اور پاکستان میں اس سلسلے کے پروگراموں کو معیاری بنانے کے لئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر ایمپیرومنٹ اینڈ سیفٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذکی الدین اور ہیلتھ کیئر اکیریڈیشن کونسل اُردن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلمیٰ جاؤنی نے چوتھی کوالٹی ہیلتھ کیئر کانفرنس اور ایگزبیشن امان، کے موقع پر اُردن میں دستخط کئے۔
رفاہ انسٹیٹیوٹ اور ہیلتھ کیئر اکیریڈیشن کونسل اُردن میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
Jan 04, 2018