لاہور (خصوصی نامہ نگار) آل پارٹیز کانفرنس میں تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج 4 جنوری کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ، جماعت اسلامی، پی ایس پی، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل و دیگر حلیف جماعتیں شریک ہوں گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں 7 جنوری کی ڈیڈ لائن اور تازہ ترین ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اے پی سی