لاہور (خصوصی نامہ نگار) آل پارٹیز کانفرنس میں تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج 4 جنوری کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ، جماعت اسلامی، پی ایس پی، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل و دیگر حلیف جماعتیں شریک ہوں گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں 7 جنوری کی ڈیڈ لائن اور تازہ ترین ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اے پی سی
عوامی تحریک کی اے پی سی میں قائم سٹیرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
Jan 04, 2018