اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر نے واضح کیا ہے کہ جماعت الدعوة کےخلاف حالیہ کارروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں ¾ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے ¾امریکہ ہم سے انسدادِ دہشت گردی سیکھنے کی بجائے دشنام طرازی کر رہا ہے ¾پاکستان پر افغانستان میں ناکامی کے بعد پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی سطح پر کئی تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہماس حوالے سے پاکستان سوچ سمجھ کر اقدامات کر رہا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ جماعت الدعوةکے خلاف کارروائی سوچ سمجھ کر کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو سکے اور آئندہ دہشت گرد کسی سکول میں بچوں کو گولیاں نہ مار سکیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ پاکستان ضربِ عضب کے بعد کا پاکستان ہے ¾جو شہریوں ¾جوانوں اور افسران کی قربانیوں اور کامیاب آپریشنز کے بعد حاصل ہوا ہے ¾امریکہ ہم سے انسدادِ دہشت گردی سیکھنے کی بجائے دشنام طرازی کر رہا ہے۔
وزیر دفاع
جماعت الدعوة کےخلاف حالیہ کارروائیاںآپریشن ردالفساد کا حصہ ہے ¾وزیر دفاع خرم دستگیر
Jan 04, 2018