جماعة الدعوة کیخلاف گمراہ کن بیان پر خرم دستگیر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے: ترجمان

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار‘ نیٹ نیوز) جماعة الدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے اس بیان کہ ”جماعة الدعوة کیخلاف کاروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں‘ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے اور یہ کاروائی اسلئے کر رہے ہیںکہ آئندہ دہشت گرد بچوں کو گولیاں نہ مار سکیں“ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بعض وزرا ملک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی حمایت سب سے پہلے جماعة الدعوة نے کی۔ خرم دستگیر کی طرف سے جماعةالدعوة کیخلاف گمراہ کن بیان بازی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا ساری دنیا جانتی ہے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کیخلاف اقدامات کس کے کہنے پر اٹھائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا موجودہ حکمران ملکی سلامتی کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ اس وقت بھی جب امریکہ کھلی دھمکیاں دے رہا اور پاکستان کیخلاف کاروائی کیلئے انڈیا کو شہ دی جارہی ہے پاکستانی حکمران بھارت و امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے کہا سانحہ پشاور کے دوران جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کے رضاکار برستی گولیوں میں زخمیوںکو ہسپتالوں تک پہنچاتے اور خون کے عطیات دیتے رہے۔ ہم ملک بھر میں سینکڑوں سکول چلا رہے ہیں مزید برآں اسلام آباد میں جماعت الدعوة کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فا¶نڈیشن (ایف آئی ایف) کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ فلاحی تنظیم کے خلاف مقدمہ تھانہ کورال میں چندہ اکٹھا کرنے کے لئے بینرز لگانے پر درج کیا گیا۔
جماعة الدعوة

ای پیپر دی نیشن