پنچائیت کے حکم پر کمسن لڑکی کا نکاح‘ 4ملزم گرفتار‘ سرپنچ سمیت 4فرار

Jan 04, 2018

وہاڑی(نامہ نگار) با اثر پنچائیت نے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 12سالہ بہن کا نکاح 35سالہ شادی شدہ شخص سے پڑھوا دیا دلہن کے والد کے مطابق پنچائت نے زبردستی بیٹی کا نکاح پڑھوایا ہے اطلاع ملنے پر دوسرے روز پولیس نے مقدمہ درج کر کے دولہا، دولہا کے والد ،دلہن کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا جبکہ پنچائتی سربراہ سمیت 4افراد فرار تفصیل کے مطابق پانچ روز قبل نواحی گاﺅں 97ڈبلیو بی کے محمد فاروق ولد محمد صادق نے 101ڈبلیوبی کی رہائشی نسیم بی بی سے گھر سے بھگا کر شادی کر لی جس پر علاقہ کے یو سی ناظم کی سربراہی میں پنچائت منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فاروق کی 12سالہ بہن نعیمہ ولد محمد صادق کا نکاح نسیم بی بی کے 35 سالہ شادی شدہ بھائی سے کیا جائے اور گزشتہ روز اس فیصلہ پر عمل درآمد کرواتے ہوئے پنچائت نے نعیمہ بی بی اور 35 سالہ الطاف کا نکاح پڑھوا کر رخصتی بھی کر دی شادی کے دوسرے روز اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹھینگی نے مقدمہ درج کر کے 4ملزمان دولہا محمد صادق ، دولہا کے والد منظور، دولہن کے والد محمد صادق، نکاح خواں محمد طفیل کو گرفتار کر لیا جبکہ پنچائت سربراہ راجہ فدا و دیگر پنچائتی ممبران فرار ہو گئے۔
کمسن لڑکی نکاح

مزیدخبریں