راولپنڈی (اپنے سٹا ف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی شہریار سکندر کی زیر نگرانی مین ٹال پلازہ راولپنڈی پر روڈ یوزرز کی آگاہی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسلام آباد ماڈل کالجز فار گرلز کی پروفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دوران تقریب خواتین اساتذہ نے روڈیوزرز کو بذریعہ پمفلٹس اور پلے کارڈز روڈ سیفٹی بارے میں آگہی دی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اوور سپیڈنگ،دھند،غنودگی ،کمزور ٹائرز،سیٹ بیلٹ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کرنے کے حوالہ سے مختلف پیغامات درج تھے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایس ایس پی شہریار سکندر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں موٹروے پولیس کے شہدا ء کو نہیں بھولنا چاہیے جنھوں نے اپنی قیمتی جانیں دیکر اس محکمہ کا نام روشن کیا۔مزید برآں انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ہمیں دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنی چاہیے تا کہ نہ صرف ہم اپنی بلکہ دوسروں کی بھی قیمتی جانوں کو بچا سکیں اور حادثات میں خاطر خواہ کمی لا ئی جا سکے ۔