نئی دہلی (اے این این) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں، اگر ہمسائے کالونی میں رہتے ہوں تو ایک دوسرے سے شکایت پر گھر بدلہ جاسکتا ہے لیکن بطور ملک ہمسایہ نہیں بدلا نہیں جا سکتا، پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی برقرار رکھنا ہوگی۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور ہم اس کا جواب دے رہے ہیں۔ ہمیں جارحانہ حکمت عملی رکھنی پڑے گی۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں شورش سے متعلق جنرل بپن راوت نے کہاکہ شمال مشرق میں عسکری پسندی میں کمی آئی ہے لیکن کشمیرمیں ابھی جاری ہے تاہم وہاںبھی امن کی طرف پیشرفت ہورہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرحد پار سے بھی مداخلت ہورہی ہے۔
ہمسائے بدل نہیں سکتے، پاکستان کیساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں: بھارتی آرمی چیف
Jan 04, 2018