تعطیلات ہیں، ہائیکورٹ آفس نے ججز جرنیلوں کے احتساب کی درخواست پر فوری سماعت کیلئے معذوری ظاہر کر دی

Jan 04, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ آفس نے عام قوانین کے ذریعے ججز اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے دائر درخواست کی فوری سماعت کیلئے معذوری ظاہر کردی ہے اور واضح کیا کہ عدالتی تعطیلات کے دوران درخواست پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ قانون دان اے کے ڈوگر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں عام قوانین کے تحت ججز اور جرنیلوں کو احتساب کے عمل سے باہر رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آفس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ہیں اور اس عرصے کے دوران ہنگامی نوعیت کے مقدمات پر ہی سماعت ہوسکتی ہے۔ عدالتی تعطیلات ختم ہونے پر درخواست کو سماعت کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں