عمران خاں کی سیاست اور زندگی نجومیوں، حکیموں پر ہی رہ گئی‘ طلال

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہےکہ جن کی زر ضمانت عوام نے ضبط کرلی تھی ان کو ضمانت دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے اور نواز شریف 2018کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط کرائیں گی۔ ان کو جتنی ضمانتیں اور اہلیت کے سرٹیفیکیٹ ان کو دینے ہیں وہ دے دیں اہلیت کے سرٹیفیکیٹ سے بات نہیں بنے گی کون اہل ہے کون نااہل ہے،پاکستان کے لوگ اس کا فیصلہ کریں گے اور وہ آدمی جس کے بچے ڈی این اے کے ٹیسٹ سے پتہ چلتے ہیں۔ اگر صادق اور امین ہیں تو اللہ تعالی کا شکر ہے کہ نواز شریف کو ایسا سرٹیفیکیٹ نہیں ملا اور ایسے سرٹیفیکیٹ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے پاکستان میں کون امین اور صادق ہے ملک کے لوگ فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی ساری سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے نہ اب حکیم کام کریں گے اور نہ نجومی۔

ای پیپر دی نیشن