میاں صاحب کہتے ہیں عمران کو جتوانے کی کوشش ہو رہی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور مریم نواز کے موبائل ضبط کئے جانے چاہئیں، دونوں جس طرح کے ٹویٹ کرتے ہیں وہ دنیا اور پاکستان کے امن کے لیے خطرہ ہے، میاں صاحب بتائیں ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے، آپ ہمت کریں اور قوم کو بتا دیں کہ کون سازش کر رہا ہے، میاں صاحب کے پاس جو ثبوت ہیں وہ قوم کے سامنے لائے جائیں، نواز شریف کے بچوں کے اکاؤنٹ میں 300 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی، بتایا جائے ماضی کے انتخابات میں کس کو فائدہ ہوا، 2018ء کے انتخابات میں پہلوان اکھاڑہ لگنے سے پہلے ہی بھاگ رہا ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ شریف برادران سعودی جہاز پہ کیوں سعودی عرب گئے، سعودی عرب کے دورے میں آپ نے کیا ڈیل کی، آپ کے غصے سے لگتا ہے آپکی سعودی عرب میں بات نہیں بنی، نواز شریف اور اس کے حواریوں میں پڑھنے کا رواج نہیں ہے پانامہ فیصلے کا اردو میں ترجمہ کرایا پھر انہیں سمجھ آئی کہ فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف کی نیوزکانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر نواز شریف نے پرچی ہی پڑھنی ہوتی ہے تو صحافیوں کو کیوں بلایا جاتا ہے سوال یہ بنتا ہے ماضی میں جتنے لاڈلے جیتے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا۔ پہلوان اکھاڑہ لگنے سے پہلے ہی بھاگ رہا ہے۔ میاں صاحب نے کہا عمران کو الیکشن جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ کیسا لیڈر ہے جو میدان چھوڑ کر بھاگ رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...