حافظ آباد+ ونیکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں خطے شاہ میں بھائی نے بہن کو پھندہ دینے کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم نعمان مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا جس پر اسکا گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی اس کا بہن سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے اسکے گلا میں رسی ڈال کر پھندا دینے کی کوشش کی، بعدازاں چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔