اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھتیجے کی شادی کی مبارک باد دی۔ مہمانوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ تقریب میں راجا پرویز اشرف فیملی کے نوجوانوں نے ”جئے بھٹو“ اور ”ایک زرداری سب پر بھاری“ ’اگلی باری پھر زرداری“ کے نعرے بھی لگائے۔ آصف علی زرداری جب تقریب میں آئے تو میڈیا پرسن کو دیکھ کر کہا کہ یہاں ولیمہ کھانے آئے ہیں۔ پہلے ولیمہ کھاوں گا اور پھر بات کروں گا۔ اس کے بعد شادی ہال چلے گئے۔ واپسی پر اخبار نویسوں کے پاس آئے اور کہا۔ سیاسی موقع تو نہیں مگر میں جانتا ہوں کہ آپ بغیر بات کئے جانے نہیں دیں گے۔