چک امرو + شکرگڑھ (نامہ نگاران) بھارتی فورسز نے شکرگڑھ ورکنگ بائونڈری پر اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر شیلنگ،3 نوجوان زخمی، رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی، علاقہ مکین کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی، بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سہ پہر ورکنگ بائونڈری کے سرحدی دیہات سکمال،ٹمبر چک،سلیائیں ،سکھوچک ،بھوپالپور،تغل پور،کرول رنگا،جگوال کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی فورسز نے بے دریغ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں موضع سلیائیں کے 2 نوجوان عقیل، شاہد اور شفیق احمد زخمی ہو گئے ،متعدد مویشیوںکی ہلاکت اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،پنجاب رینجرز کی بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا،بھارتی فورسز کی گولہ بھاری کے باعث متاثرہ دیہات کے مکینوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی، امدادی ایمبولینسز علاقہ میں بھیج دی گئی ہیں،دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر اے سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ،نقل مکانی کرنے والے افراد کو منتقل کرنے کے لئے ویگنیں بھیج دی گئیں ہیں،رہائش کے لئے سکول کھول دئے گئے جبکہ یونین کونسل چک امرو کا دفتر بھی کھلا رہے گا۔
شکرگڑھ، چک امرو: بھارتی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 3 نوجوان زخمی
Jan 04, 2018