ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، صدر ممنون نے قومی اسمبلی اجلاس 12 جنوری کو طلب کر لیا

Jan 04, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12جنوری جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر ایوان میں بحث کی جائیگی اور بیان کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائیگی۔ پیپلز پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کے لئے تحریک التواء جمع کرادی‘ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد ہے۔

مزیدخبریں