افغانستان میں امن پاکستان اور امریکہ کا ہدف تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں: اعزاز چوہدری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے دونوں ملک ملک کر کام کریں۔ اس سے اچھے نتائج نکلے ہیں ہم نے القاعدہ کو ختم کیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کی لہر کو پیچھے دھکیل دیا۔ امریکہ اور پاکستان کا ہدف ہے کہ افغانستان میں امن لایا جائے جب ہدف ایک ہے تو کام بھی مل کر کرنا چاہئے۔ امریکہ منفی بیانات دینے سے گریز کرے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 180 ارب ڈالر خرچ کئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک تعلقات کو برقرار رکھیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی۔ امریکہ سمجھتا ہے بھارت کا سیاسی سکیورٹی کا کوئی کردار نہیں۔ امریکہ اور پاکستان کو فاصلے بڑھائے نہیں کم کرنے چاہیں پاکستان کو امریکہ سے امداد کی بنیاد پر تعلقات نہیں رکھنے۔

ای پیپر دی نیشن