لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں دو ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے پر تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی اینٹی رائٹ محمد ندیم، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر اور ایس پی کینٹ محمد نوید نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں سینئر کلرک ریاض اور کانسٹیبل ذوالفقار شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملازمین کو گارڈ آف آنر کے ساتھ گھر رخصت کیا جائیگا۔ دونوں ملازمین کی جانب سے محکمہ پولیس کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی تعلیم میں رعایت اور پولیس لائنز ہسپتال میں مفت طبی سہولیات دی جائینگی۔