لاوہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی لاوہ کی گیارہ وارڈوں کیلئے 55ؒٓؒٓلاکھ روپے کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ٹینڈر سی او لاوہ حاجی محمدصدیق کی موجودگی میں جاری کردیئے گئے ۔چیئرمین ملک قدیر الطاف اور بعض ٹھیکیدارں نے احتجاج کرتے ہوئے موقف ظاہر کیا کہ ٹینڈر فارم ملی بھگت اور من پسند ٹھیکیدارں کو دیئے گئے قابل ذکر یہ کہ اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی موجود نہ تھے اجلاس میں ٹینڈر کمیٹی ممبران کے علاوہ مسلم لیک ن سے تعلق رکھنے والے ممبران ایم سی وائس چئیر مین آصف نواز کی قیادت میں موجود تھے اور انہوں نے تمام کاروائی کو اطمینان بحش قرار دیا جبکہ اپوزیشن کیطرف سے اور ہال میں موجود ٹھیکیداروں کے ایک گروپ نے میڈیانمائندوں کے سامنے اظہار کیا کہ غیر شفاف طریقے سے مخصوس ٹھیکیداروں کی مختلف فرموں کو فارم دئیے گئے اور اکثرٹھیکیدار جو کہ مقرر وقت سے پہلے میونسپل کمیٹی آفس لاوہ پہنچ گئے تھے کو ٹینڈر جاری نہ کرنا طرفداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
میونسپل کمیٹی لاوہ کی گیارہ وارڈوں کیلئے 55ؒٓؒٓلاکھ کاترقیاتی بجٹ جاری
Jan 04, 2018