امریکہ کو بتانا ہو گا کہ روکھی سوکھی کھالیں گے تمھاری امداد نہیں لیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

لاہورمیں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہم پرطعنے اورزہرآلود تیربرسائے جارہے ہیں جوسب کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکہ صدر ٹرمپ نے ہمارے قومی وقاراورعزت نفس کومجروح کیا،ہم33ارب ڈالرکی بھیک کے پیچھے اپنی عزت کا سودا کرتے رہے,ہمیں مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں ,امداد اورقرض نہیں چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ ہمیں کشکول توڑنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز بے توقیری کی امداد سے توبہ کرلیں .ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چارسالوں میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے حکومت پاکستان نے اپنی جیب سے لگائے،ماضی کی 70 سالہ تاریخ میں پانچ سومیگاواٹ کا منصوبہ لگانے کے لیے ہم کشکول لے کرچل پڑتے تھے.

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں دن رات کام ہوا،آج ہم اندھیروں سے نکل گئے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

 

 

ای پیپر دی نیشن