کہوٹہ(نامہ نگار)واپڈا کہوٹہ کرپشن کا گڑ ھ بن گیاکمپلین آفس والوں نے ہر وقت فون مصروف کیا ہوتا ہے دفتر جا کر شکایات کریں تو بھی کئی کئی دن انکو یاد ہی نہیں رہتی جسکی وجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں جائز کام کے لیے بھی رشوت لینا اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ جو شکایات کی جاتی ہیں انکا ریکارڈ بھی نہیں رکھا جاتا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ندیم آفتاب نے ایک تحریری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ایک ہفتہ ہو گیا بجلی خرابی کی شکایات کی مگر تا حال بجلی ٹھیک نہ ہو سکی ایس ڈی او کہوٹہ نے اپنی پوری گینگ رکھی ہے جو سادح لوح عوام سے لاکھوں روپے رشوت بٹورتے ہیں۔
کہوٹہ، واپڈا کمپلین آفس عملہ فرعون بن گیا،عوام کو مشکلات
Jan 04, 2019